ایک نیوز نیوز:بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔جہاں ان کے مداح سچائی جاننے کا انتظار کر رہے ہیں۔وہیں اس جوڑے نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ان تمام افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر پوسٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔جمعرات کو بھی ثانیہ نے بیٹے ازہان اور بھانجی دعا کے ہمراہ ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔
View this post on Instagram
تصویر میں ازہان اور دعا کو ثانیہ کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے۔اس دوران ثانیہ بھی خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔دعا ثانیہ مرزا کی بہن انم کی بیٹی ہے جو رواں سال اگست میں پیدا ہوئی۔واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو ثانیہ مرزا نے سوشل میڈيا پر بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر منتقل ہوگئی ہیں جبکہ انہوں نے نئے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔
گزشتہ دنوں شعیب ملک کی جانب سے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی گئی لیکن ثانیہ مرزا نے کوئی جواب نہ دیا، تھینک یو کہنا تو دور کی بات، پیغام کو لائیک بھی نہیں کیا۔
حال ہی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نئے شو کا بھی اعلان کیا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی خبریں شعیب اور ثانیہ کا اس شو کیلئے پبلسٹی حاصل کرنے کا طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا ہے۔