عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی بیٹی کا نام بتادیا

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی بیٹی کا نام بتادیا
کیپشن: Alia Bhatt and Ranbir Kapoor revealed their daughter's name(file photo)

ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں پیاری سے ننھی کلی نے جنم لیا تھا۔ انسٹاگرام سٹوری پر اس جوڑی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیٹی کا نام 'راحا' ہے۔ 

اپنی پوسٹ میں انہوں نے اعلان کیا کہ 'راحا' نام بچی کی دادی نے منتخب کیا ہے جس کے معنی بہت خوبصورت ہیں۔ 

عالیہ بھٹ نے مزید لکھا کہ شکریہ راحا ہماری فیملی میں زندگی کو لانے کے لیے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہماری زندگی اب شروع ہوئی ہے۔ 

یاد رہے کہ رواں ماہ 6 تاریخ کو عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔