ایک نیوز نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد کی مجموعی صورتحال پر اظہارخیال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے لکھا ہے کہ آج 24 نومبر سے عمران خان کی وکٹری ڈیزشروع ہیں اور ملک قبل از وقت الیکشن کی طرف جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فوج کا فیصلہ ہے کہ وہ سیاست سے دور رہے گی، نئے تعینات ہونے والے ذمہ داران کو مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے واضح لکھا کہ پی ڈی ایم کی سیاست دفن، الٹی گنتی شروع، ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے۔ اس حوالے سے کل 3 بجے لال حویلی میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔