ارجنٹائن کیخلاف میچ میں زخمی سعودی فٹبالر کا جبڑا، چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں

 ارجنٹائن کیخلاف میچ میں زخمی سعودی فٹبالر کا جبڑا، چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں
کیپشن: The injured Saudi football player's jaw and facial bones were broken in the match against Argentina

ایک نیوز نیوز:فیفاورلڈ کپ میں ارجنٹائن کیخلاف میچ میں زخمی ہونیوالے یاسر الشھرانی کو واپس وطن بھجوادیا گیا ہے جہاں انکی سرجری کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین فالکنز کے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ فٹبالر یاسر الشھرانی کو حمد میڈیکل سٹی سے ریاض کے نیشنل گارڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

 
یاسر الشھرانی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں اللہ تعالی آپ سب کو صحت و عافیت سے رکھے۔ آپ لوگوں کی دعائیں میرے لیے بڑا سرمایہ ہیں سعودی عوام کو ارجنٹائن سے فتح مبارک ہو۔

 
  

ارجنٹائین کے خلاف میچ کے دوران یاسر الشھرانی سعودی گول کیپر محمد العویس سے ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا اور بائیں چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کا علاج تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے 2 گول سے اَپ سیٹ شکست دیدی تھی۔