چوہے 200 کلوگرام منشیات ہڑپ کرگئے

Nov 24, 2022 | 19:39 PM

ایک نیوز نیوز:بھارت میں  ماضی میں بھی چوہوں پر شراب پینے اور چرس کھانے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی  ریاست اترپردیش میں پولیس نےعدالت کو بتایا ہے کہ منشیات فروشوں سے برآمد کی گئی تقریباً 200 کلو گرام چرس چوہے کھا گئے ۔ اترپردیش کی عدالت نےکہا کہ چوہے بہت ’چھوٹے جانور‘ ہوتے ہیں اور انھیں پولیس کا کوئی ڈر نہیں اور چرس کو چوہوں سے  بچانا آسان نہیں ہے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ منشیات سے متعلق ایک مقدمے میں عدالت میں شہادت پیش کریں۔ جج نے اپنے فیصلے میں تین ایسے عدالتی کیسوں کا حوالہ دیا جن میں بھنگ اور چرس کو چوہوں نے تباہ کر دیا تھا۔
 جج سنجے چودھری نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ پولیس کو کہا گیا تھا کہ قبضے میں لی گئی منشیات کو شہادت کے طور پرعدالت میں پیش کریں۔ لیکن پولیس نے عدالت کو بتایا کہ چوہوں نے 195 کلو چرس کو ضائع کر دیا ہے۔ایک اور مقدمے میں پولیس نے عدالت میں رپورٹ دائر کی تھی کہ 386 کلو چرس میں سے کچھ چوہے کھا گئے ہیں۔ جج سنجے چودھری نے ایک اور کیس کا حوالہ دیا جس میں اترپردیش کی پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ قبضے میں لی گئی 700 کلو چرس پولیس سٹیشن میں پڑی ہے جہاں اسے چوہوں سے خطرہ ہے۔

 جج نے لکھا کہ پولیس کے پاس چوہوں کو روکنے کی کوئی مہارت نہیں ہے کیونکہ وہ بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔  جج نے تجویز کیا کہ کہ قبضے میں لی گئی منشیات کو ’بے خوف چھوٹے جانوروں‘ سے بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اسے میڈیکل کمپنیوں اور لیبارٹریوں کو بیچ دیا جائے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا دی جائے۔
 

مزیدخبریں