ایک نیوز نیوز: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے. اپنے ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا الحمدللّٰہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک حافظ قرآن آرمی چیف کا تقرر ہورہا ہے.
انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے مدینہ منورہ میں قرآن کریم حفظ کیا. امید ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں قرآنی ہدایات کو مدنظر رکھیں گے۔ ان کا تقرر گرم جوش خیرمقدم کا مستحق ہے.