ایک نیوز نیوز: شرمین عبید چنائے نے بہترین اداکاروں کی فہرست میں دیگر اداکاروں کے ساتھ فیروز خان کانام شامل کرنے پر ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ۔
If not the public, #LuxStyleAwards should take this opportunity to reflect on the protest coming from its own past associations. Good on #SharmeenObaid to make her stance loud and clear for the world to see. Everyone should know the kind of men industry goes on lengths to protect pic.twitter.com/vBYswrBCX3
— Yusra Habib (@YusraH95) November 23, 2022
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ہدایتکار شرمین عبید چنائے نے ہمیشہ گھریلو تشدد، خواتین کو بااختیار بنانے اور دیگر سماجی مسائل پر اپنی آواز اُٹھائی ہے۔تفصیلات کے مطابق شرمین عبید چنائے نے لکس اسٹائل ایوارڈ 2022 کی جانب سے بہترین اداکاروں کی فہرست میں دیگر اداکاروں کے ساتھ فیروز خان کانام شامل کرنے پر ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ۔تاہم شرمین عبید چنائے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ وہ 2012 میں ملنے والےاس ایوارڈ کو واپس کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب لکس اسٹائل ایوارڈ میں خواتین پر گھریلو زیادتی اورتشدد کرنے مردوں کو نامزد کیا جائے تو وہ خاموش نہیں رہ سکتیں اس لئے وہ اپنا ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب لکس اسٹائل ایوارڈ 2022 کی جانب سے بہترین اداکاروں کی فہرست میں دیگر اداکاروں کے ساتھ فیروز خان کا بھی شمار کیا گیا۔سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کو شرمید کا یہ کا فیصلہ پسند آیا تاہم کئی صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں اس میں منافقت نظر آ رہی ہے۔