جہانگیرترین کی شوگرملز کا 25نومبر سے گنے کی کرشنگ کااعلان

Nov 24, 2022 | 18:31 PM

ایک نیوز نیوز:حکومت نے شوگر ملز کو 25 نومبر کو کرشنگ سیزن شروع کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق  جہانگیر ترین کی شوگر مل جے کے ون  خانیوال میں کرشنگ کا آغاز25نومبر(کل ) سے ہوگا۔حکومت نے شوگر ملز کو 25 نومبر کو کرشنگ سیزن شروع کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ ترجمان شوگرملز جے کے ون خانیوال کاکہنا تھا کہ  حکومت پنجاب کے طے شدہ طریقہ کارکے مطابق کرشنگ سیزن کا آغاز کررہے ہیں۔ عوام اور کسانوں کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھا جائے گا۔ شوگر ملز کی جانب سے حکومتی ریٹ پر گنے کی خرید کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ گنے کے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزیدخبریں