تحریک انصاف نےلانگ مارچ کو حتمی شکل دیدی

Nov 24, 2022 | 18:12 PM

ایک نیوز نیوز:26نومبرکےلانگ مارچ کے حوالے سےتحریک انصاف کی قیادت نے اہم فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے قافلے لاہور سے براستہ موٹروے راولپنڈی روانہ ہوں گے ۔ تحریک انصاف نے 26 نومبر کے لانگ مارچ کو حتمی شکل دے دی ۔26 نومبر کو صبح 7 بجے قافلے لاہور سے روانہ ہونگے۔پی ٹی آئی سینئرقیادت کا کہنا کہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کی تاریخ تک دھرنا ہو گا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ادارے سے کوئی لڑائی نہیں،الیکشن تاریخ کیلئے نکل رہا  ہوں۔

صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمودکاکہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف لاہور نے راولپنڈی لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے پلان اے اور پلان بی تیار کرلیا۔پلان اے کے مطابق کام مکمل ہوچکا ہے۔تمام سٹیک ہولڈرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی۔ سیکرٹری اطلاعات اویس یونس کاکہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف لاہور آج سے ”آرہا ہے لاہور“کے نام سے پورے لاہور میں ڈیجیٹل میڈیا کیمپین بھی لانچ کرنے جارہا ہے۔

مزیدخبریں