ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہبازشریف رواں سال کے دوران دوسرے دورے پر25نومبر(بروزجمعہ المبارک) کوترکیہ روانہ ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف استنبول شپ یارڈ میں ترک صدر کے ہمراہ تیسرے پی این ایس خیبرکا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف اورترک صدر کے درمیان دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوگا۔متوقع دورے کے دوران خطے اورعلاقائی صورتحال سے متعلقہ امور پر بھی گفتگو ہو گی۔وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران ترک تاجر نمائندوں سے بھی ملیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اورترکیہ گہرے مذہبی،ثقافتی اورتاریخی بندھن میں جڑے ہیں۔اعلیٰ قیادت کی سطح پر باہمی دورے ترک لازوال دوستی کا مظہر ہیں۔شہبازشریف رواں سال مئی میں بھی ترکیہ کا دورہ کرچکے ہیں۔