صدر،وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقاتیں

Nov 24, 2022 | 17:12 PM

ایک نیوز نیوز: صدرڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق  عارف علوی نے جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا۔بعدازاں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مضبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا جنرل ندیم رضا سے ملاقات میں کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے۔ آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔

شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں