ایک نیوز نیوز: صدرڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق عارف علوی نے جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا۔بعدازاں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مضبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
#pnnnews @PresOfPakistan #COAS #LtGenAsimMunir
— AIK News News (@pnnnewspk) November 24, 2022
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات pic.twitter.com/cT4p1r4kxb
وزیراعظم شہبازشریف کا جنرل ندیم رضا سے ملاقات میں کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے۔ آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی وزیر ہاؤس میں الوداعی ملاقات
— PMLN Punjab (@PMLNPunjabPk) November 24, 2022
وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مظبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا pic.twitter.com/kzwyMvuG2q
شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔