ایک نیوز نیوز : آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے اپنے پارٹی لیڈر عمران خان کو بڑا مشورہ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے تحریک انصاف کی ورچوئل میٹنگ ہوئی ۔تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے چیئرمین عمران خان کو چیف آف آرمی کی تقرری متنازعہ نہ بنانے کا مشورہ دے دیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر قیادت کا موقف ہے کہ اگر صدر مملکت نے سمری پر دستخط کرنے میں تاخیر کی تو عوام میں اس عمل کو پذیرائی نہیں ملے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ ورچول میٹنگ کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، فواد چوہدری، شبلی فراز شامل تھے۔