پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں احتجاج پرممکنہ شیلنگ رکوانے کی استدعا مسترد

Nov 24, 2022 | 13:53 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کی استدعا مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں ممکنہ احتجاج پر شیلنگ رکوانے کے لئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے شیلنگ رکوانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے وکیل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 26 نومبر کے احتجاج کے لئے 50 ہزار آنسو گیس کے شیل متعلقہ فورس کو فراہم کردیئے ہیں جس سے انسانی جانوں اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہونگے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت زہریلی گیس پر مشتمل شیل احتجاج کے دوران استعمال کرنے پر پابندی لگائے۔

بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں ممکنہ احتجاج پر شیلنگ رکوانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزیدخبریں