ایک نیوز نیوز: ایوان صدر کو وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر مشتمل سمری موصول ہوگئی ہے جس کے بعد ڈاکٹر عارف علوی کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے رابطہ ہوا ۔ ٹیلیفونک رابطے کے بعد صدرمملکت فوری ہنگامی دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان کی عمران خان سے ایک گھنٹہ تک تفصیلی ملاقات ہوئی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے عارف علوی کو ہدایت کی کہ ہماری کسی ادارے کیساتھ جنگ نہیں، آپ آئین و قانون کے مطابق سمری دیکھیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔ عارف علوی کی آمد سے قبل صدرمملکت کا پروٹوکول سکیورٹی کا جائزہ لینے زمان پارک پہنچا اور تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا ۔
صدر پاکستان عارف علوی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے pic.twitter.com/VZB6XEEecB
— Altaf virk (@AltafVirk99) November 24, 2022
صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پارٹی ہیڈ عمران خان سے اہم تعیناتیوں سے متعلق بھجوائی گئی سمری پر مشاورت کی۔
عمران خان اور عارف علوی کے درمیان اہم تعیناتیوں کو متنازع نہ بنانے پر اتفاق ہوا ہے ۔صدر نے اہم تعیناتیوں کے حوالے سے عمران خان کو اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر عمران خان نے ہدایت کی کہ ہم نے آئین اور قانون کی پاسداری کرنی ہے۔ ہماری کسی ادارے کیساتھ جنگ نہیں۔آپ آئین کیمطابق سمری دیکھیں۔ صدر عارف علوی سے ملاقات کے بعد عمران خان نے آج شام 7 بجے قانونی ماہرین کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے. جس میں موجودہ صورتحال سے متعلق آئینی و قانونی آپشنز پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کابڑا سرپرائز، صدرمملکت کا سمری روکنا ناممکن ہوگیا
بعدازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کی سمری منظور کی جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ یوں آرٹیکل 243 کے تحت صدرمملکت کی جانب سے دستخط کے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے ہیں جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہوگئے ہیں۔