حملے کے بعد بھی عمران خان حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کرنے کیلئے پرعزم ہیں، مسرت جمشید چیمہ

Nov 24, 2022 | 11:33 AM

ایک نیوز نیوز: مسرت جمشید چیمہ نے زمان پارک میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور 26  مارچ کے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

 ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں 26  مارچ کے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر صورت راولپنڈی میں عوام کی عمران خان سے محبت کا عملی ثبوت دکھائیں گے اور عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں جبکہ پاکستان کے سب سے بڑے چور اور بھگوڑے سے پاکستان کے اہم ترین معاملات پر ہدایات لینا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چئیرمین اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے بعد بھی حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کرنے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ اگر ضرورت پڑی تو چئیرمین پی ٹی آئی، صدر پاکستان سے اس معاملے پر گفتگو اور لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔ 

مزیدخبریں