عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ کر 90 ڈالرفی بیرل ہو گئی

Nov 24, 2022 | 11:07 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: چین میں کم طلب کے خدشات کے باوجود امریکا میں خام تیل کے اسٹاک میں توقع سے زیادہ کمی کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر 90 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ کے مستقبل کے سودوں کے لیے 1.03 ڈالر یا 1.17 فیصد اضافے کے بعد 89.39 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئیں، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے مستقبل کے لیے قیمت 86 سینٹس یا 1.06 فیصد اضافے کے بعد 81.81 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق امریکن پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ کے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 18 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکا میں خام تیل کے اسٹاک میں 48 لاکھ بیرل کی تنزلی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں