ایک نیوز نیوز: سندھ ہائیکورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق شہری شبیر اسلم کی درخواست مسترد کردی۔
سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار شبیر اسلم کو 10 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دےدیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ہمارا کام چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں ہے۔