اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کو مستقل کرنے کی منظوری، ذرائع

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کو مستقل کرنے کی منظوری، ذرائع
کیپشن: Approval to make three judges of Islamabad High Court permanent, sources(file photo)

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد پارلیمنٹ کی اہم کمیٹی نے بڑی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی ججز کمیٹی کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقل ہونے والے ججز میں ارباب طاہر،اعجاز اسحاق اور سمن رفعت کے نام شامل ہیں۔ پارلیمنٹ کی ججز کمیٹی نے تینوں ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں رانا مقبول، نوید قمر اور سرفراز بگٹی موجود تھے جبکہ کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن اعظم سواتی نے شرکت نہیں کی۔ 

یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے بھی ان ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی تھی۔