آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آج صدر مملکت کوبھیج دی جائے گی، خواجہ آصف

آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آج صدر مملکت کوبھیج دی جائے گی، خواجہ آصف
کیپشن: The summary of the Army Chief's appointment will be sent to the President today, Khawaja Asif(file photo)

ایک نیوز نیوز: وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر آصف زرداری کی رائے اولین ترجیح ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی اہم تعیناتی میں آصف زرداری نے اچھی تجویز دی ہے۔ ان کی تجویز کا سب احترام کرتے ہیں۔ 

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری روکنے سے ایک غیر یقینی صورتحال تو ضرور ہوگی، حکومت کو بھی دھچکا لگےگا، لیکن حتمی شکست عمران خان کو ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس ادارے سے تعلقات بہتر کرنے کا یہ ایک موقع بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمری کا ٹائم ٹیبل اتفاق رائے سے طے ہوا ہے، ہم نے جو ٹائم ٹیبل سیٹ کیا تھا اس میں ایک دو روزکا فرق پڑا ہے، میرے خیال میں آج صدر مملکت کے پاس سمری یا ایڈوائس چلی جانی چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نشانہ بنانےکے لیے تمام حربے استعمال کیے گئے، ہم آج بھی وہ زبان نہیں بول رہے جو عمران خان بول رہے ہیں،  اس بندے نے زکوٰۃ کے پیسے چوری کیے اور تحائف بیچ دیے۔