ایک نیوز نیوز: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران حکومت کی جانب سے مسلح حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگانا نا انصافی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر حافظ سعد حسین رضوی نے لکھا کہ تحریک لبیک پاکستان پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران حکومت کی جانب سے مسلح حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگانا سراسر نا انصافی ہے، ٹی ایل پی کبھی بھی ایسی مذموم سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی۔
Accusing TLP for planning armed attack on IK's long March is diabolical action of govt. TLP has never been involved in such sinister activities. Govt must mend its ways and apologize for issuing baseless threat. We don't encourage any act of terrorism at all.
— Hafiz Saad Hussain Rizvi (@Real_SHR9263) November 23, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت کو اپنے طریقے بدلنے چاہئیں اور بے بنیاد دھمکی دینے پر معافی مانگنی چاہیے۔
ٹی ایل پی سربراہ نے مزید لکھا کہ ملک میں ہم دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔