وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

Nov 24, 2020 | 10:24 AM

admin
(ایک نیوز نیوز) وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، عمران خان کل فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں ردوبدل کے لیے مشاورت بھی ہوگی، پنجاب میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اقدامات پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی.وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے.
وزیراعظم عمران خان کل فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کریں گے .

وزیراعظم کو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی.وزیراعظم کوری ریور راوی پروجیکٹ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا .وزیراعظم وزیر اعلی پنجاب اور کابینہ اراکین سے بھی ملاقات کریں گے .وزیراعظم صحت کے جاری منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے .پنجاب میں کرونا کی صورتحال کے حوالے سے اقدامات پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی.پنجاب کابینہ میں ردوبدل کے لیے مشاورت بھی ہوگی.
مزیدخبریں