لاہور کے جنرل ہسپتال میں گولیاں چل پڑیں

لاہور کے جنرل ہسپتال میں گولیاں چل پڑیں
(ایک نیوز نیوز)‌لاہور کے جنرل ہسپتال میں گولیاں چل گئیں. فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعہ دو گروپوں کے درمیان لڑائی کا نتیجہ تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا . فائرنگ سے ندیم نامی شخص زخمی ہوا جس کا جنرل ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ جبکہ وہاں کھڑی ایمبولینس کو بھی فائر لگنے سے نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا عمل شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان پہلے بھی لڑائی کے واقعات ہوچکے ہیں۔ ملزموں کو پکڑنے کیلئے کوششیں جاری ہیں.