بہاولنگر: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

بہاولنگر: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
بہاولنگر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 8 خطرناک اشتہاریوں سمیت 33 ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے .

24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 8 خطرناک اشتہاریوں سمیت 33 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت 13 مقدمات درج کیے گئے۔ جن سے 334 لیٹر شراب اور 500 گرام چرس 05 عدد پسٹل 30 بور اور 03 عدد بندوق 12بور برآمد ہوئیں۔کاروائیوں کے دوران مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی اور متعدد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔