ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں کمی 

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں کمی 
کیپشن: Decline in the weekly inflation rate in the country

ایک نیوز:ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد مزید کم ہوگئی۔
تفصیلا ت کےمطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح21.31 فیصد پر آگئی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں18 اشیاء سستی اور12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، حالیہ ہفتے21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں لہسن 7.87 اورچکن 5.92 فیصد سستا ہوا، آٹا 4.66،پیاز1.99 اورانڈوں کی قیمت میں 1.22 فیصد کی کمی ہوئی، ایل پی جی 3.23 اورجلانے والی لکڑی کی قیمت میں 0.04 فیصد کمی ہوئی۔
روپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں بیف0.49 اور دال چنا 0.42 فیصد مہنگاہوا ، حالیہ ہفتے چائے،مٹن،گڑ،دہی،دودھ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔