پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزیدکمی

May 24, 2024 | 18:21 PM

ایک نیوز:پنجاب حکومت نےروٹی کی قیمت میں مزیدکمی کردی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف شہروں میں 100 گرام سادہ روٹی کی قیمت 12 سے 14 روپے مقرر کر دی گئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےایکس سابق (ٹوئٹر)پرپیغام میں کہا کہ پنجاب میں روٹی کی قیمت مزید کم کردی ہے،، تحریک انصاف کی حکومت کے غلط فیصلوں نے روٹی کو غریب کی پہنچ سے دور کردیا تھا۔    

مزیدخبریں