ایک نیوز:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی پنجاب کے صدر کو پنجاب حکومت نے معطل کردیا۔ محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق گنگارام ہسپتال میں تعینات صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن شعیب نیازی کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کا حکم دےدیاگیا۔
محکمہ صحت پنجاب کاکہناہےکہ شعیب نیازی پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پوسٹ گریجیویشن کورس میں غیرقانونی داخلہ ثابت ہوا، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نےتعیناتی رولز کے برعکس کی، شعیب خان نیازی کی ٹریننگ مکمل نہیں ہوئی، شعیب نیازی کی تعیناتی سنٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت نہیں ہوئی، کارروائی کا فیصلہ شکایت کے پیش نظر کیا گیا،
صدر ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن شعیب نیازی کاکہناتھاکہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر میرے خلاف کارروائی ہوئی،ن لیگ کی حکومت ہمیشہ ایسے ہی نشانہ بناتی ہے۔ جواب کے لیے تیار رہیں۔