سابق کپتان شاہدآفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےایمبیسڈرمقرر

سابق کپتان شاہدآفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےایمبیسڈرمقرر
کیپشن: Former captain Shahid Afridi appointed ambassador of T20 World Cup

ایک نیوز:سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایمبیسڈر بن گئے۔ یوراج سنگھ ، کرس گیل اور اتھلیٹ یوسین بولٹ بھی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سفیر ہیں۔

آئی سی سی نے شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چوتھا سفیر مقرر کر دیا۔ یوراج سنگھ ، کرس گیل اور اتھلیٹ یوسین بولٹ بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سفیر ہیں۔ اس حوالے سے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کہتے ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کے پلئیر آف ٹورنامنٹ اور ٹرافی اٹھانے تک بہت سی یادیں شامل ہیں۔ اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پہلے سے بہت بہتر ہو رہا ہے۔ اس ایونٹ میں پہلے سے زیادہ ٹیمیں اور زیادہ میچز ہونگے۔ میں 9 جون کو پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں۔