15دن کےبعدبتاؤگاکہ بٹن کس کا اور صوبہ کس کا ہے ،وزیراعلیٰ علی امین

15دن کےبعدبتاؤگاکہ بٹن کس کا اور صوبہ کس کا ہے ،وزیراعلیٰ علی امین
کیپشن: After 15 days, I will tell to whom the button belongs and to whom the province belongs, Chief Minister Ali Amin

ایک نیوز:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےکہاہےکہ 15دن کےبعدبتاؤگاکہ بٹن کس کا اور صوبہ کس کا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں ٹائم لائن دی ہوئی ہے،انکے پاس ٹائم نہیں ہے بات کرنے کا تومیں نےبھی تاریخ اپنے پاس لکھی ہوئی ہے، جب 15 دن گزریں گے پھر میں انکو بتاونگا کے بٹن کس کا ہے بجلی کس کی ہے اور صوبائی خودمختاری کیاہے،اگر ہمیں نہیں بلائیں گے اور یہ چاہتے ہیں کی اسی طرح نے انہوں نے ملک چلانا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔ہمارے پاس اپنے بہت وسائل ہے ہم اپنے وسائل کو بروئے کار لا سکتے ہیں۔

علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ انکے رویے سے ہم پر کوئی فرق نہیں پڑتا،ہم ریفارمز کررہے ہیں،اپنے صوبے کے ریونیو کو بڑھا رہے ہیں،اگر اسی آئی ایف سی میں ہمیں نہیں بلا رہے تو ہم اسے سپورٹ کیا ہے، لیکن ہمارے صوبے کا شیئر ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،اگر انہیں ہماری ضرورت نہیں تو ہمیں بھی انکی ضرورت نہیں ،ہم اپنی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ لائیں گے ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکابجٹ کےبارےمیں گفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ ہماری تیاری مکمل ہے اس لئے بجٹ پہلے پیش کر رہے ہے ، وفاق کی جانب سے اگر بجٹ میں کوئی کمی آئی تو اس کو پورا کرلیں گے ،ہم بجٹ پاس کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہے تاکہ ضائع نہ ہو۔