ایک نیوز:وزیراطلاعات ونشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ ہم بانی پی ٹی آئی کااےسی نہیں اتاریں گےاورنہ ہی گھسیٹیں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاپریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کاآٹھواں اجلاس ہوا ، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ سی ای او تعیناتی ، روڈا کےلئے دو تکنیکی ایکسپرٹس، دو کمپنیوں کے درمیان سیٹلمنٹ ، بارہ رکنی کمیٹی یونیورسل ہیلتھ کےلئے بنائی گئی،سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی منظوری دی گئی ماحولیاتی انڈونمنٹ فنڈ کی منظوری دی گئی، وفات پا جانے والے پولیس اہلکاروں کےلئے فنڈز مختص کیے گئے۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی جی کی منظوری دی گئی، کیبنٹ نے مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا تین ماہ میں غریب و عام آدمی کیلئے مہنگائی کا خاتمہ اہم قدم تھا،چاول سو روپے فی کلو کم، گیس سلنڈر پینتیس سو روپے کے بجائے پچیس سو روپے ، آٹا گھی سستا ٹرانسپورٹ کرایہ کم ، سیمنٹ و سریا کم ہوا ہے ڈالر بھی مستحکم ہوا،ٹیکس فری آئی ٹی زون کا افتتاح کردیا گیا جعلی سوشل میڈیا سے تشہیر کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ اڈیالہ جیل کے مہمان جو لاکھوں روپے میں پڑتے ہیں ،جب بھی پیشی ہوتی یا ملاقات کےلئے کوئی آتا ہے،الگ پروپیگنڈہ مجھے کسی سے ملنے نہیں دیا جاتا یا شیشہ لگایا جاتا ہے۔جب ڈیلی ٹیلی گراف میں زہریلا کالم چھپتا تو مجھے مار یا زہر دیدیا جائے گا میری بیوی کو قتل کر دیا جائے گا ، منظم پروپیگنڈا اڈیالہ جیل سے شروع ہوکر سوشل میڈیا پر نفرت بکھیری جاتی ہے، کرائمنل لاء سی آر پی سی واضح ہے اگر کسی کے خلاف کوئی ایکشن ہوتو وہ ہو سکتی ہے،انکوائری ہوم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی آفس نے دی جس میں کہا گیا گیاباہر اور اندر شر انگیزی پھیلائی جاتی ہے، ہارپک کے قطروں کا رنگ بھی پتہ ہوتا ہے اداروں کے خلاف نفرت پھیلنا اس جماعت کا ہے۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ عوام کا بھلا اس میں ہے دوبارہ ٹریک میں لائے جائیں پہلے پی ٹی آئی کے کون سی شہد کی نہریں بہا دیں، انیس سو اکہتر کا خوشی کااظہار کرکے شیخ مجیب الرحمن بننے کی کوشش کررہے ہیں لندن پلان کی بات کرتے ہیں وہ اپنا پلان بتاتے ہیں جو طاہر القادری کے ساتھ مل کر بنایا۔ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے اگر ہم سے کوئی نہیں ہوگا تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وزیراطلاعات کےسوالات بے نظیر شہید ہوئی تو پیپلزپارٹی نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ ن لیگ کی تین بار حکومت ہٹائی ہائی جیکر اور بیٹے سے تنخواہ لینے پر ہٹایا گیا ۔لیکن ایک پارٹی دہشت گردبن کر دہشت گردی کررہی ہے تو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ کیبنٹ نے کہاہےکہ بانی پی ٹی آئی کے بیانات پر محکمہ داخلہ پلان بنائیں گے،ہم بانی پی ٹی آئی کااے سی نہیں اتاریں گے تو گھسیٹیں گے نہیں، بار بار لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے قانون نافذ کرنے اداروں کو دیکھنا پڑے گا، مریم نواز کا فوکس عوام پر ہے، اگر کسی کو بانی پی ٹی آئی خواب میں نظر آئیں ملنے کی خواہش کرے تو اس پر ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔
ہم بانی پی ٹی آئی کااےسی نہیں اتاریں گے،گھسیٹیں گے نہیں،عظمیٰ بخاری
May 24, 2024 | 16:29 PM