ایک نیوز:تاجر دوست سکیم کے تحت اب تک 17384 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
ترجمان ایف بی آر بختیار محمدکاکہناہے23 مئی تک کراچی سے 5173، لاہور سے 4871، اور اسلام آباد سے 1406 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔راولپنڈی سے 1944، پشاورسے 1409 اور کوئٹہ سے 899 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
ترجمان ایف بی آرکامزیدکہناہےکہ تاجر دوست سکیم معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ایف بی آر رجسٹریشن مہم میں تاجر برادری کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے۔ تاجر برادری کی شراکت سے تاجر دوست سکیم اور ٹیکس کمپلائنس کو فروغ ملے گا۔