ایک نیوز:عالمی منڈی میں تیل تین ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی افراط زر کے سبب تیل کی قیمت مسلسل چوتھے سیشن میں نیچے آئی۔
ماہرین کےمطابق امریکی مینوفیکچررز پیداواری لاگت میں اضافے کی اطلاع ہے،اوپیک پلس کا اجلاس یکم جون کو ہوگا، پیداوار میں کمی برقرار رہنے کی توقع ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق برطانوی برینٹ 54 سینٹ کم ہوکر 81.36 ڈالر فی بیرل پر آگیا، ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 70 سینٹ کی کمی سے 76.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی،امریکی بلند شرح سود سے قرض کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، بلند شرح سود سے معاشی سرگرمیاں اور تیل کی طلب میں کمی آ سکتی ہے۔
ماہرین کاکہناہےکہ پاکستان میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 4 روپے تک کمی کی امید ہے۔