ویت نام:اپارٹمنٹ میں آتشزدگی،14افرادجھلس کرہلاک

May 24, 2024 | 14:28 PM

ایک نیوز:ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں اپارٹمنٹ بلاک میں آتشزدگی سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
 غیرملکی میڈیا کے مطابق ہنوئی میں پانچ منزلہ اپارٹمنٹ میں لگی آگ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیوں اہلکاروں نے عمارت میں پھنسے سات افراد کوزندہ نکال لیا۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔    

مزیدخبریں