ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپے کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپے کمی کی گئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 40ہزار 200روپے ہوگئی ہے، 10گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کمی ہوگئی،10گرام فی تولہ سونا 2لاکھ 5ہزار 933روپے کا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں سونا 17ڈالر کی کمی سے 2338ڈالر فی اونس ہوگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 2ہزار 800روپے پر مستحکم ہے۔