ایک نیوز:ایرانی صدرابراہیم رئیسی کےہیلی کاپٹرکی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنےآگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ایران نےسابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی، حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر پر گولی لگنے یا اس جیسے کسی نقصان کے نشانات نہیں ملے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق فلائٹ کے عملے کے ساتھ کنٹرول ٹاور کی بات چیت میں کوئی مشکوک صورت حال سامنے نہیں آئی،علاقے میں ناہموار راستے، سرد موسم اور دھند کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہوئیں۔
واضح رہےکہ ایرانی صدرکےہیلی کاپٹرکواس وقت حادثہ پیش آیاجب وہ ڈیم کاافتتاح کرنےکےبعدواپسی آذربائیجان بارڈر ایریا سے تبریز شہر کی جانب جا رہے تھے، ایرانی صدرکاقافلہ 3ہیلی کاپٹرپرمشتمل تھا۔موسم خرابی کےباعث ہیلی کاپٹرحادثےکاشکارہواتھا۔