پاکستان کاآئی ایم ایف سےسٹاف لیول معاہدہ طے

May 24, 2024 | 12:41 PM

ایک نیوز:پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان سٹاف لیول معاہدہ طےپاگیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکر ات کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔

اعلامیہ کےمطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان نئے پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوئےہیں، آئی ایم ایف کا وفد تیرہ سے تئیس مئی تک پاکستان کے دورے پر تھا ،آئی ایم ایف کی ٹیم اور پاکستان کے درمیان ای ایف ایف پروگرام کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ دوہزار تئیس کا اسٹینڈ بائی پروگرام معاشی استحکام کے لئے کامیابی سے ختم ہوا، آئی ایم ایف پاکستان کو جامع معاشی پالیسی اور اصلاحات کے منصوبے میں مالی مدد فراہم کرے گا ،آئی ایم ایف سے پروگرام کے حوالے سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، معاشی اصلاحات کا مقصد لمبی مدت کے مضبوط اقتصادی ترقی کا حصول ہے، ریاستی ملکیت کے تحت چلنے والے اداروں کو ری سٹرکچر یا پھر پرائیوٹایز کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ پالیسی اور پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے بات چیت کا عمل کچھ دن جاری رہے گا۔    

مزیدخبریں