وزیرداخلہ محسن نقوی سےسری لنکن ہائی کمشنرکی ملاقات،قیدیوں کی رہائی پراتفاق

May 24, 2024 | 11:38 AM

ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایک اور محاذ پر کامیابی ،سری لنکا میں قید 43پاکستانی قیدی وطن واپس آئیں گےوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے نے ملاقات کی۔ قیدیوں کی رہائی پراتفاق ہوا۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق ہوا۔سری لنکن ہائی کمشنر نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 وفاقی وزیرداخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا۔
 محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی ملک واپسی کیلئے انتظامات کو چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی،وزارت داخلہ ان قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ کام کر رہی تھی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات گزشتہ 7 دہائیوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں،پاکستان باہمی تعلقات کو مختلف شعبو ں میں مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
  ملاقات میں دونوں ممالک کے قیدیوں کی اپنے ملک واپسی کیلئے فوری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیاملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،سیکیورٹی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو۔
وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیاوفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا۔چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسراور متعلقہ افسران کے علاوہ سری لنکن ہائی کمشن  کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں