خیبر پختونخواہ کا بجٹ آج پیش ہوگا

خیبر پختونخواہ کا بجٹ آج پیش ہوگا
کیپشن: The budget of Khyber Pakhtunkhwa will be presented today

ایک نیوز: خیبر پختونخواہ  اسمبلی میں مالی سال 2024،25 کا بجٹ آج پیش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی میں مالی سال 2024،25 کا بجٹ آج پیش کیاجائیگا۔ صوبائی حکومت پہلی بار وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔

خیبر پختونخواہ کے کل بجٹ کا حجم 1600ارب روپےسے زائد ہے۔ دستاویزات کے مطابق  منصوبوں کیلئے 1300ارب مختص کرنے کی تجویز ہے، محکمہ پولیس کیلئے اسلحہ کی خریداری کی مد میں 37کروڑسے زائد مختص کرنے کی تجویزہے،پولیس وردی کیلئے ایک کروڑ سے زائد کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کیلئے 25کروڑ سے زائد کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ قیدیوں کو بہترین کھانا فراہم کرنے کیلئے مختص فنڈ بڑھا کر 5ارب سے زائد کا فنڈ مختص کرنے کا امکان ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کےلیے 5 ارب روپے سے زائد کا فنڈ مختص کرنےکا امکان ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کےلیے 14 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز،محکمہ ہاؤسنگ کےلیے 19 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ،سپورٹس اورکلچر ڈیپارٹمنٹ کےلیے 72 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے جانے کا امکان ، محکمہ سیاحت کےلیے 1 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کا امکان ہے۔