ایک نیوز:وفاقی دارالحکومت میں رات گئے سی ڈی اے کا پی ٹی آئی سیکرٹیریٹ دفتر کا آپریشن ،تجاوزات کو گرا دیا اور دفتر کو سیل کردیا ، سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے بائی لاز کی خلاف ورزی کی ہے ۔ پی ٹی آئی نے سی ڈی اے کے آپریشن کو وفاقی حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کر دیا۔
رات گئے سی ڈی اے کی ٹیمیں بلڈوزوں اور بھاری نفری کے ہمراہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا آپریشن کرنے پہنچیں۔
دوران آپریشن سی ڈی اے نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا اور دفترکو سیل کردیا۔
سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ بھی چسپاں کردیا۔
سی ڈی اے کا مؤقف ہےکہ تحریک انصاف نے بائی لاز کی خلاف ورزی کی ہے ،پی ٹی آئی کو چار نوٹسز بھجوائے گئے لیکن جواب نہیں دیا گیا۔
دوران آپریشن پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اس دوران پی ٹی آئی کےرکن قومی اسمبلی عامر مغل کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سی ڈی اے کی کارروائی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا کہہ دیا۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے رات کی تاریکی میں سی ڈی اے آپریشن کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔
بعد ازاں سی ڈی اے انتظامیہ کے افسران مشینری سمیت مرکزی سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہوگئیں۔