ایک نیوز : شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یومِ تکریمِ شہداء پاکستان آج جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-24/news-1684952169-3070.mp4
یوم تکریم شہدا پاکستان پر آج جی ایچ کیو،ایئر اور نیول ہیڈ کوارٹر ز اور دیگر متعدد یادگار شہدا پرتقریبات ہوں گی جبکہ صوبائی دارالخلافہ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یادگاہ شہدا پرتقریبات ہوں گی ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-24/news-1684952235-2602.mp4
یومِ تکریمِ شہداء پاکستان پر محب وطن اور ملک کے غیور شہری اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ ہم ایک خوددار قوم ہیں اور اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے،عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔آئیے شہداءِ پاک سرزمین کی یاد میں ان کے لواحقین سے ملاقاتیں کریں اورپاکستان کے لئے دی جانے والی قربانیوں پر ان کا شکر یہ بھی ادا کریں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-24/news-1684952071-9500.mp4
یومِ تکریمِ شہداء پاکستان پر لوگ شہداء کی یادگاروں پر بھی حاضری دیں اور فاتحہ خوانی اور بے مثال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-24/news-1684952349-7998.mp4
"شہید کی جو موت ہےوہ قوم کی حیات ہے"۔ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے والہانہ محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔ہمارا ایمان ہے کہ پاکستانی قوم شہداء کی قربانیوں کو نہ کبھی بھولی ہےاور نہ کبھی بھولے گی۔حالات چاہے جیسے بھی ہوں وطن کے محافظوں سے محبت پاکستان سے محبت کرنے کے مترادف ہے۔جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں اُن قوموں کا تاریخ میں کوئی نام لیوا نہیں ہوتا۔شہداء کے خون کا ہم سب پر قرض ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-24/news-1684952429-5484.mp4
آئیے مل کر تجدیدِ عہد کریں کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر نفرتوں کی تمام دیواروں کو ختم کر دیں گے اور وطنِ عزیز کے تمام شہداء کی قربانیوں کو نا صرف یاد رکھا جائیگا بلکہ انکے تقدس اور حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔