ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ 9مئی کوملک میں درندگی ہوئی۔ شرپسندوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاعظمت شہداء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افواج کیخلاف اکسانےوالوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔شہداء کی عظمت پرکوئی آنچ نہیں آئےگی،شہید کسی ایک جماعت یامسلک کےشہیدنہیں،پوری قوم شہداءکااحترام کرتی ہے۔
شہبازشریف کاکہنا تھاکہ شہداء کےورثاءسےکچھ دیر پہلےملاقات کی،ورثاءکوپیغام دیاآج پاکستان ان کےسپوتوں کی وجہ سےموجودہے،شہداء نےاپنےبچوں کویتیم کرکےہمارےبچوں کویتیم ہونےسےبچالیا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ شہداءکی عظمت ہمیشہ قائم اوردائم رہےگی،شہداءکےلہوکی زکوٰۃ کےباعث قوم چین سےسوتی ہے،شہداءنےملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کیا۔ ظلم کرنےوالوں کوقانون کےمطابق سزاملےگی،چھپ نہیں پائیں گے،آئین اورقانون اپناراستہ لےگا،کوئی سفارش نہیں ہوگی،منصوبہ بندی،اکسانےاورحملےکرنےوالوں سےرعایت نہیں ہوگی،9مئی کودہشتگردوں نےدشمن کاخواب پوراکرنےمیں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔
شہبازشریف کاکہنا تھا کہ اپنی افواج کےخلاف کوئی نعرہ نہیں لگنےدیں گے،جب تک جان میں جان ہےپاکستان پرآنچ نہیں آنےدیں گے،فوجی تنصیبات پرحملےناقابل برداشت ہیں،اپنےفرض میں کوتاہی کروں گانہ برداشت کروں گا۔ 9مئی کوشہداءاورغازیوں کی بےحرمتی کی گئی،ہمیں اسمبلی میں گالیاں دی گئیں لیکن ہم نےبرداشت کیا،کبھی کسی نےپاکستان کےجھنڈےکوآنچ نہیں آنےدی،سیاسی کارکن اپنےلیڈرکیلئےاحتجاج کرتےہیں،9مئی کوبھی جی ایچ کیوپرحملہ کیاگیا،ایسا کیوں ہے؟چندسال قبل دہشتگردوں نےجی ایچ کیوپرحملہ کیاتھا۔
تقریب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف شہداءکی ویڈیوزدیکھ کرآبدیدہ ہوگئے، انہوں نے شہدا کے ورثا سے ملاقات بھی کی۔