ایک نیوز : تحریک انصاف چھوڑنے والے عثمان ترکئی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ہونی چاہیے۔ ہمیں ریاست سے شکوے ہوں لیکن ہم نے کبھی ریاستی اداروں پر حملے نہیں کیے۔ انقلاب کےلیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، جیلیں کاٹنی پڑتی ہیں، تحریک انصاف والے تو دو دن جیل برداشت نہیں کرسکتے۔ عمران خان آج اپنے ورکرز سے ہی لاتعلق ہوگئے۔ عمران خان قوم اور اپنے ورکرز سے معافی مانگیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ورکرز کو کہہ دیں کہ امریکا مخالف اسٹیکرز گاڑیوں سے اتار دیں۔ عمران خان امریکی رکن کانگریس سے بات نہ کرتے یہاں پارلیمان سے بات کرلیتے۔
ترجمان پیپلز پارٹی کامزید کہنا تھاکہ عمران خان نے اپنے امریکی آقاؤں کے لیے یہ سب کچھ کیا۔ اب تو پی ٹی آئی زمان پارک تک محدود ہوگئی۔
اس موقع پر عثمان ترکئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں آکر انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے واپس اپنے گھر آگئے۔ انکا اور انکے اہلِ خانہ کا پیپلز پارٹی سے پرانا تعلق ہے۔
پی ٹی آئی چھوڑنے والے عثمان ترکئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت
May 24, 2023 | 20:54 PM