سانگھڑ میں  بحریہ کے بوائزاسکول کی نئی عمارت کا افتتاح

سانگھڑ میں  بحریہ کے بوائزاسکول کی نئی عمارت کا افتتاح
کیپشن: Inauguration of the new building of Navy Boys School in Sanghar

ایک نیوز :ضلع سانگھڑ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کردیاگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-24/news-1684941009-9753.mp4

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سکول کی افتتاحی تقریب میں امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع  پر موجود تھے جنھوں نے امیر البحر کا استقبال کیا۔

 امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کاکہنا تھا کہ  نوجوان نسل کی تربیت اور ترقی پسند معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار اہم ہے۔ پاک بحریہ آپریشنل ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود و معاشرتی ترقی کے منصوبوں میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ 
  وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کاکہنا تھا کہ پاک بحریہ سندھ میں تعلیم کے فروغ اور جدید تعلیمی انفراسٹرکچر کی بحالی میں اہم خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے  مطابق تقریب میں سندھ کے صوبائی وزراء، مقامی انتظامیہ اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔