تحریک انصاف کامستقبل کیا ہے؟کامران ٹیسوری نے بتادیا

May 24, 2023 | 19:08 PM

ایک نیوز :9مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کا مستقبل کیا ہوگا ۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اہم انکشافات کردیئے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری  نے انکشاف کیا کہ شاہ محمود قریشی نئی جماعت "پی ٹی آئی پاکستان "کی سربراہی کریں گے، نئی جماعت کیساتھ کام کریں گے تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا، اس کی مثال ایم کیو ایم پاکستان ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ، عمران خان کو الٹا لٹکایا جائے۔

واضح رہے کہ 9مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  کی گرفتاری پر ملک بھر میں مظاہروں کے دوران آرمی تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا تھا ۔

مزیدخبریں