ایک نیوز :وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کر دی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈا زیر غورآیا۔
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی دستاویز کابینہ اجلاس میں پیش کیاگیاوفاقی کابینہ نے روڈ ٹو مکہ منصوبہ پاکستانی حجاج کرام کے لئے اہم پیشرفت قرار دیدیا ۔
وزیراعظم نے بجٹ میں عوام کو نمایاں ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاری میں عوامی مسائل کو مدنظر رکھنے کی سفارش کی گئی۔وفاقی بجٹ نو جون کو پیش کیا جائے گا ،کابینہ کو آگاہ کر دیا گیا ۔عام آدمی کی سہولت کا بجٹ دینے کے لئے کابینہ سے تجاویز طلب کی گئیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے شرپسندوں نے 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی۔ کسی شرپسند کے لئے کوئی معافی نہیں ،چاہئے کوئی بھی ہو۔
کسی گناہ گار کو چھوڑا نہیں جائے گا اور کسی بے گناہ کو سزا نہیں دی جائے گی ۔شہداءہمارے ہیرو ہیں اور ان کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی ۔شہداءکے لواحقین کا ہرطرح سے خیال رکھا جائےگا ۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شہداء نے پاکستان کی مٹی اور اس وطن کے دفاع کے لئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ ہم شہداءکو کبھی نہیں بھول سکتے ،یہ ہمارا اثاثہ اور قومی ہیروز ہیں ۔افواج پاکستان ،قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس ،سیکورٹی ایجنسیز کے افسران اور جوانوں نے اس ملک کے لئے قربانیاں دیں ۔،86 ہزار سے زائد قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن وا استحکام آیا ۔جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ،یہ ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا ۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے شرپسندوں اور ا سکے سربراہ عمران خان نے لوگوں کو منصوبہ بندی کے تحت مشتعل کیا ۔منصوبہ بندی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان خود کو بری الزمہ قرار نہیں دے سکتا۔طے کر لیا حملوں میں ملوث کوئی ملزم بچ نہیں سکے گا۔