یومِ تکریم شہداءِ پاکستان، مختلف شہروں میں ریلیوں کاانعقاد 

یومِ تکریم شہداءِ پاکستان، مختلف شہروں میں ریلیوں کاانعقاد 
کیپشن: On the day of honoring the Martyrs of Pakistan, rallies were organized in different cities

ایک نیوز :یومِ تکریم شہداءِ پاکستان کے حوالے سے مختلف شہروں میں سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیوں کاانعقاد کیاگیا۔فضا پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

    "شہید کی جو موت ہےوہ قوم کی حیات ہے"۔ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے والہانہ محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔ہمارا  ایمان ہے کہ پاکستانی قوم شہداء کی قربانیوں کو نہ کبھی بھولی ہےاور نہ کبھی بھولے گی۔حالات چاہے جیسے بھی ہوں وطن کے محافظوں سے محبت   پاکستان سے محبت کرنے کے مترادف ہے۔جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں اُن قوموں کا تاریخ میں کوئی نام لیوا نہیں ہوتا۔شہداء کے خون کا ہم سب پر قرض ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-24/news-1684933822-8875.mp4

آئیے مل کر تجدیدِ عہد کریں کہ  پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر نفرتوں کی تمام دیواروں کو ختم کر دیں گے اور وطنِ عزیز کے تمام شہداء کی قربانیوں کو نا صرف یاد رکھا جائیگا بلکہ انکے تقدس اور حرمت پر کبھی  کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب و دیگر  نےراولپنڈی پولیس کے شہید انسپکٹر میاں عمران عباس کی فیملی سے خصوصی ملاقات کی  نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے شہدا کے اہل خانہ کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی   بھی کرائی۔۔

ضلع میانوالی میں بھی استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت رہنما پاکستان مسلم لیگ ن امانت اللہ خان شادی خیل کر رہے تھے۔ریلی شادی خیل ہاؤس سے شروع ہو کر کمرمشانی شہر میں اختتام پذیر ہوئی  ۔

ریلی میں تمام مکتبہ فکر، تاجران، بزرگ اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی میں پاکستان پائندہ باد اور پاک فورسز زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے علاقہ گونج اٹھا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-24/news-1684934061-2773.mp4

امانت اللہ خان شادی خیل کا کہنا تھا کہ یہ وقت اپنے فورسز کے ساتھ کڑا ہونے کا وقت ہے ملک دوشمن عناصر اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-24/news-1684934236-5284.mp4

مریدکے میں مسلم لیگ ن، قومی تاجر اتحاد اور لائیرز فورم کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی  نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت لیگی رہنماوں احمد عتیق انور اور ارشد ورک نے کی ۔پاک فوج زندہ باد  ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ریلی عوامی ڈیرہ سے شروع ہوکر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کے ڈیرہ پر ختم ہوئی ۔ ریلی میں شامل افراد نے پاک فوج کے شہداء غازیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-24/news-1684934462-1158.mp4

احمد عتیق انور کاکہنا تھا کہ 9مئی کو چھوٹے سے جتھے نے پوری قوم کا دل زخمی کیا ۔

چودھری ارشد ورک کاکہنا تھا کہ پوری قوم اپنی پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔

سیکرٹری بار ایسوسی ایشن اورنگزیب ریحان کاکہنا تھا کہ  قوم پاک فوج کے شہداء غازیوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

ساہیوال میں ریجنل پولیس کی جانب سے سے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شہداء کی وطن عزیز  کیلئے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیپٹن عثمان شہید کے مزار پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ریجنل پولیس آفیسر محبوب رشید ،ڈی پی او فیصل شہزاد نے کیپٹن عثمان شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور "شہید کو سلام" پیش کیا ،کیپٹن عثمان شہید نے 2011میں وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے  شہادت کا رتبہ پایا تھا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-24/news-1684934577-6683.mp4

شہید کی قبر پر پولیس اور شہریوں کی جانب سے وطن کی خوشحالی و ترقی،افواج پاکستان اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں مانگی گئیں اس کے بعد پولیس نے کیپٹن عثمان شہید کے گھر جاکر ان کے والد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

میانوالی میں سابق ایم این اے میانوالی حمیر حیات خان روکھڑی کی قیادت میں استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-24/news-1684934702-2526.mp4

استحکام پاکستان ریلی کا آغاز روکھڑی ہاوس سے ہوا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں لیگی ورکرز،کارکنان،شہری،تاجر اور مختلف مکاتب فکر کے افراد شریک ہوئے۔

ریلی کے شرکا نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور9مئی کو فوجی تنصیبات اور جلاو گھیراو کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔استحکام پاکستان ریلی جہاز چوک میانوالی پر پہنچ کر اختتام پذیرہوگئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-24/news-1684935423-2604.mp4

سابق ن لیگ کے کہ ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی مسلم لیگ ن کے دفتر سے شروع ہو کر گلیوں بازاروں سے گزرتی ہوئی  سرگودھا میانوالی کی طرف روانہ ہوگی ریلی میں مسلم لیگ خوشاب کی اعلی قیادت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیے۔شرکاء نے پاک فوج کے زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔