الیکشن کمیشن نے مئیرکراچی کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کردیا 

kmc mayor election
کیپشن: kmc mayor election
سورس: google

 ایک نیوز : الیکشن کمیشن نے کراچی کے میئر کی انتخاب کا شیڈیول جاری کردیا۔۔ میئر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب کے لیئے ووٹنگ 15 جون کو ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق  الیکشن کمیشن سندھ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مئیر ،  ڈپٹی مئیر ، چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لئے کاغذات نامزدگی 9 تا 10 جون جمع ہوں گے ۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی پخری تاریخ 14 جون ہوگی ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں  اپیل 12 جون کو کی جاسکے گی۔پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 14 جون کو شائع کی جائے گی۔

کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لیئے مقابلہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان ہوگا۔سٹی کونسل میں پولنگ ہو گی۔5 جون کو ہی کراچی کے 25 ٹاونز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے ضلعی کونسل ہال میں پولنگ ہوگی۔

بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد 246 چیئرمینز کے ساتھ ساتھ غیر منتخب امیدوار بھی میئر اور ٹاؤن چیئر مین کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔غیر منتخب امیدواروں کو الیکشن جیتنے کے بعد چھ ماہ میں ضمنی انتخاب میں حصہ لے کر منتخب ہونا ہوگا۔