پنجاب پولیس کے شہدا کے ورثا میں میڈلز تقسیم 

May 24, 2023 | 17:58 PM

ایک نیوز : یوم تکریم شہداء  کے حوالے سے پنجاب پولیس کے25شہدا کے ورثا میں گولڈ میڈلز ،25غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازاگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-24/news-1684933100-5501.mp4

آئی جی پنجاب نے شہداء کے ورثاء اور غازیوں کو سی پی او آفس کی شہداء وال کا دورہ کروایا ، شہداء کے ورثاء اور غازیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔  

ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ،  ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ذیشان اصغر سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رکاکہنا ہے کہ پنجاب پولیس یوم تکریم شہداء بھرپور جوش و جذبے سے منائے گی۔گذشتہ 4 ماہ میں شہداء کے ورثاء اور غازیوں کی ویلفیئر کیلئے مثالی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے دوران جانیں قربان کرنے ، جسمانی اعضاء سے محروم ہونے والے غازیوں اور ٹریفک حادثات میں معذور ہونے والے اہلکاروں کو ایک کروڑ روپے دیا جا رہا ہے ۔

آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ اگلے تعلیمی سال سے تمام پولیس شہداء کے بچوں کو انڈومنٹ فنڈ کے تحت اعلی تعلیم فراہم کی جائے گی۔ شہداء کے بچوں کو ملازمت میں رعایت کی سمری بھی منظور کی جا چکی ہے ۔2017 سے قبل کے شہداء کے ورثاء کیلئے رہائشی سہولیات کی فراہمی کی تجاویز بھی زیر غور ہیں ۔چار ماہ میں پولیس کی تاریخ کی ریکارڈ پروموشنز کی گئیں ، مزید ہزاروں ملازمین کو ترقی دیں گے۔  

آئی جی ڈاکٹرعثمان انور کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ  کے ساتھ معاہدے کے تحت متاثرہ پولیس ملازمین کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں