تحفظ شہدا کنونشن پر دستاویزاتی فلم نے سب کو آبدیدہ کردیا

 تحفظ شہدا کنونشن پر دستاویزاتی فلم نے سب کو آبدیدہ کردیا

ایک نیوز: جناح کنونشن سینٹر میں تحفظ شہداءکنونشن کے موقع پر اس وقت ماحول جذباتی ہوگیا جب شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  اس فلم میں ماں کے اپنے بیٹے کو رخصت کرتے ہوئے جذباتی مناظر نے ہال میں موجود تمام افراد کو رُلادیا،لوگ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔ اس موقع پر دو شہداءکے والدین دھاڑیں مار مار کر رونے لگے جس پر وزیراعظم شہباز شریف ، وفاقی وزراءاحسن اقبال اور مریم اورنگزیب ان کے پاس گئے ان کے سر پر ہاتھ رکھا انہیں حوصلہ دیا اور گلے لگایا ۔

اس موقع پر وزیراعظم خود بھی آبدیدہ ہوگئے جبکہ مریم اورنگزیب بھی جذباتی ہوگئیں ۔