ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اور سینئر سیاسی رہنما جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر ملکی سیاست میں متحرک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے لاہور میں اہم رہنماؤں سے سیاسی رابطے کیے ہیں۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملکی سیاست میں آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔ کیونکہ جہانگیر ترین کی جانب سے فارورڈ بلاک بنائے جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین ملکی سیاست میں پوری طرح متحرک ہونے کیلئے اپنی نااہلی بھی ختم کروانے کی کوشش کریں گے۔